پاکستان کی جغرافیائی اہمیت
پاکستان کی جغرافیائی اہمیت
نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم امّا بعد فاعوذ بااللہ من الشیطن الرجیم
بسم اللہ الرحمن الرحیم
معزز اسا تذہ کرام اور میرے ہم مکتب شاہینو!
آج مجھے جس موضوع پر اظہار خیال کرنا ہے وہ ہے:’’پاکستان کی جغرافیائی اہمیت‘‘
صدرِذی وقار!
پاکستان کا لفظ جہاں فی نفسہ اہمیت کا حامل ہے، وہاں اس کی جغرافیائی اہمیت بھی مسلم ہے۔ اس کے محل وقوع کی اپنی ایک اہمیت ہے، اس کے خدوخال کی اپنی ایک اہمیت ہے، اس کے فضائی علاقے کی اپنی ایک اہمیت ہے، اس کے بری اور بحری علاقے کی اپنی ایک اہمیت ہے۔
جنابِ صدر!
ہمارے ملک پاکستان میں پہاڑی علاقوں کی ایک اہمیت ہے، سیاح خواہ غیر ملکی ہوں یا ملکی پہاڑوں کے دلاویز مناظر ان کے لیے سراسیمگی کے ساتھ ساتھ مسرت و انبساط کا باعث بنتے ہیں، ان کی فلک بوس چوٹیاں آنکھوں کو نور بصارت فراہم کرتی ہیں، ان میں رہائش پذیر جفاکش انسان کاہل اور تساہل پسند انسان کے لیے مہمیز ثابت ہوتے ہیں۔
صدرِ ذی وقار!
دیگر ممالک کے لیے اس کی سرحد آسمان پر دھنک کا منظر پیش کرتی ہے، اس کی وادیوں کو سیراب کرتی ہوئی جوئے نغمہ خواں کا اپنا ایک حسن ہے، اس کی فضائوں میں محو پرواز طائران خوش الحان کی اپنی ایک اہمیت ہے، اس کی آب وہوا کا اعتدال حسن و جمال کا مرقع ہے، اس کی سونا اگلنے والی زمین کی اپنی ایک اہمیت ہے۔
جنابِ صدر!
چین ہو، ایران ہو، افغانستان ہو، یا ہندوستان جملہ ممالک اس کی ہمسائیگی پر خوش ہیں ، چین ، ایران اور افغانستان تو اس کے ساتھ بہتر تعلقات پر نازاں ہیں اور انڈیا اس اسلامی خطے سے محفوظ و مامون ہے۔ کیونکہ اس کے باسی اسلام کی دولت سے مالا مال ہیں جو ایک سلامتی...